ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:اننت کمار کے راستے پر بی جے پی ضلع یوتھ مورچہ : پرتاپ سنہا کی شرکت نے انتخابی بگل بجایا

بھٹکل:اننت کمار کے راستے پر بی جے پی ضلع یوتھ مورچہ : پرتاپ سنہا کی شرکت نے انتخابی بگل بجایا

Sat, 10 Sep 2016 20:47:49    S.O. News Service

بھٹکل:۱۰/ستمبر (ایس او نیوز) مرکزسے ریاستی سیاست میں دلچسپی لینے والے اترکنڑا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے اپنی سیاسی چالبازی کے ذریعےسیاسی پکڑ کو مضبوط کرنے کے لئے پوری تیاریاں کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، فی الحال اترکنڑا ضلع بی جے پی کو پوری طرح اپنی پکڑمیں لے کر ان کو سیاسی جنم دینے والے  بھٹکل کو مرکز مان کر اترکنڑا ضلع کے بی جے پی یوتھ مورچہ سماویش کے ذریعے انتخابی تیاریاں شروع کیں۔ سنیچر کو تعلقہ کے شری ناگ یکشھا ہال میں منعقدہ بی جے پی یوتھ سماویش اور عہدیداران کو حلف دلاتے ہوئے انتخابی بگل بجایا۔

ریاستی بی جے پی یوتھ مورچہ کے صدر، میسور کے ایم پی پرتاپ سنہا نے پروگرام کا افتتاح ’’ضلعی عوام کے خون میں ہندوتوا اور قیادت کا مادہ ہے، مگر فی الحال ٹیپو کی نسل میں اضافہ ہورہاہے‘‘جیسے بھڑکتے جملوں سےکیا۔ پرتاپ سنہا نے اپنے پورے خطاب میں صرف وزیر اعظم مودی کی تعارف کرتے ہوئے مختلف مرکزی منصوبہ جات کی تفصیل پیش کی ۔ ساتھ ہی بتایا کہ ملک کے لئے ہمیشہ ہراسانی کا ذریعہ بنے پاکستان اور چین جیسے ممالک کو سبق پڑھانے بات کہی۔

اترکنڑا ایم پی اننت کمار ہیگڈےپروگرام میں اہم بھاشن دیتے ہوئے کہاکہ سکیولرزم کی دھن میں اپنائیت کو نہ بھولیں، اترکنڑا ضلع کے عوام خونی نشان کے ساتھ ووٹنگ کرتے آئے ہیں، ہندوتوا بھارتی سیاست کا مرکزہے۔اب وقت ہے کہ  دنیا کو فکری نظریہ کے ذریعے اپنی اہمیت ثابت کریں۔بی جے پی کو ملے مودی جیسے وزیراعظم  کانگریس اور تیسرے محاذ کو ملنا ناممکن ہے، کیونکہ بی جے پی کے وزیراعظم بالکل پاک خون سے پیدا ہوئے ہیں ، کانگریس  میں ایسے وزیر اعظم کا پیدا ہونا ناممکن ہے کیونکہ ان کا غیاث الدین حاجی کاخاندان ہے۔ ایم پی اننت کمار نے میڈیا کو للکارتے ہوئے کہاکہ وہاں ہماری طرح پاک خون سے  وزیر اعظم کا پیداہونا ناممکن ہے۔ اور مودی کی تعریف کرتےہوئے ہی انہوں نے اپنے بھاشن کا خاتمہ کیا۔ اس موقع پر ریاستی یوتھ مورچہ کے نائب صدر تیجسوی سوریا نے بھی خطاب کیا تو ضلعی صدر کے جی نائک نے پروگرام کی صدارت کی ۔ پارٹی کا جھنڈا عہدیداران کو منتقل کرتے ہوئے حلف کی شروعات ہوئی ۔ ڈائس پر سابق رکن اسمبلی سنیل ہیگڈے ، بھوانی راؤ مورے ، ایم جی نائک، کرشنا یسلے، راجیش نائک، راجو دھولی، وینکٹیش نائک، گایتری گوڈا، گوند نائک ، این ایس ہیگڈے، پرمیشور دیواڑیگا، سویتا گونڈ، ایشور نائک وغیرہ موجود تھے۔ ضلع یوتھ مورچہ کے صدر منجوناتھ جنو نے افتتاحی کلمات پیش کئے تو جنرل سکریٹری سنیل نائک نے استقبال کیا۔ انیل نے شکریہ اداکیا۔ پرمود جوشی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اشونی بھٹ نے وندے ماترم پیش کیا ، اس موقع پر موظف فوجیوں ، ماہی گیروں ، بزرگ بی جے پی لیڈروں کی تہنیت کی گئی ۔ پروگرام سے قبل پولس پریڈ میدان سے بی جے پی یوتھ مورچہ کی بائک ریلی نکل کر ہال پر اختتام کو پہنچی ۔ پروگرام کے پیش نظر تعلقہ بھر میں پولس کا زبردست بندوبست کیا گیا تھا۔


Share: